27 اگست 2026 - 14:45
امریکہ اور اسرائیلی حکومت نام بدل کر شکست نہیں چھپا سکتے:ایرانی سفیر

جرمنی میں ایران کے سفیر مجید نیلی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ کی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محض نام تبدیل کرنے سے اس پالیسی کی ناکامی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں ایران کے سفیر مجید نیلی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ کی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محض نام تبدیل کرنے سے اس پالیسی کی ناکامی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

مجید نیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امریکہ کی نئی اقتصادی مہم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’ڈی ڈے‘‘ یورپ کی تاریخی یادداشت کا ایک حصہ ہے، اسے ناکام اقتصادی جنگ کو خوبصورت نام دینے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بعض حلقے ’’اقتصادی ڈی ڈے کو ایران کے لیے تسلیم کرنے کے دن کے طور پر پیش کر سکتے ہیں، لیکن ایران کے لیے یہ تصور قابل قبول نہیں۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ گزشتہ 47 برس کے دوران ایران پر مسلسل دباؤ، پابندیوں اور اقتصادی جنگ کے باوجود ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکا۔ ان کے مطابق جون 2025 اور فروری 2026 میں ہونے والی فوجی کارروائیاں بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔

نیلی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ جنگ پسند عناصر شاید زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو اقتصادی ڈی ڈے کا نام دے کر اس کے لیے مہم چلا سکتے ہیں، لیکن شکست کا نام تبدیل کرنے سے حقیقت نہیں بدل سکتی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی دباؤ بھی فوجی کارروائیوں کی طرح اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha